تعلیم و روزگار

گروپII امتحانات کی تواریخ کا کااعلان

ٹی ایس پی ایس سی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو گروپ - ii امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: ٹی ایس پی ایس سی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو گروپ – ii امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
گروپII امتحانات کے شیڈول پر پھر نظرثانی کا امکان!
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی اور ٹیسٹ کی تاریخ ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 2 اور 3 نومبر کو طے شدہ گروپ – II جائیدادوں پر تقرارت کے لئے منعقدشدنی امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، گزٹ نوٹیفکیشن 3 نومبر کو جاری ہے ہوگا جس کے ساتھ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آغاز ہوگا۔ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔

چونکہ انتخابی نوٹیفکیشن، نامزدگیوں اور تقررات کے امتحان کی تاریخ ایک ساتھ تھی‘ اس لیے انتظامی اور امتحان کے انعقاد کے لیے درکار پولیس اہلکار‘ پولنگ کے کام میں مصروف ہوں گے امتحان کا انعقاد مشکل نظر آ رہا تھا۔

یہ امتحان تقریباً 1,600 مراکز میں منعقد کیا جانا تھا جس میں مختلف محکموں بشمول ریونیو اور تعلیم کے تقریباً 20,000 عملے کے ارکان کے علاوہ 20,000 پولیس اہلکار امتحانی مراکز کے پاس سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے درکار تھے۔

اس تناظر میں امتحانات کو ملتوی کرنے کے بعد اب ٹی ایس پی ایس سی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو گروپ – ii امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.۔

a3w
a3w