شمالی بھارت

گری راج سنگھ، دلت کی پلیٹ سے کھاکر دکھائیں: سروجیت

بہار کے وزیر زراعت کمار سروجیت نے پیر کے دن مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو للکارا کہ وہ کسی دلت کی پلیٹ سے کھانا کھاکر دکھائیں۔

پٹنہ: بہار کے وزیر زراعت کمار سروجیت نے پیر کے دن مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو للکارا کہ وہ کسی دلت کی پلیٹ سے کھانا کھاکر دکھائیں۔

متعلقہ خبریں
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
سناتن دھرم کا خاتمہ محض بیان بازی نہیں: بی جے پی
متنازعہ فلم رضا کار کی جاریہ ماہ ریلیز متوقع

آر جے ڈی قائد نے گیا میں آج جلسہ سے خطاب میں کہا کہ گری راج سنگھ سناتن دھرم اور ہندوتوا کے بڑے فالوور ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں‘ میں انہیں للکارتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ایک دلت کی پلیٹ سے کھانا کھائیں اور ان کے کپڑے دھویں۔

میں ایسا کرنے کے لئے تیار ہوں‘ کیا وہ ایسا کریں گے؟۔

کمار سروجیت کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی نے نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو مدعو نہیں کیا۔ اپوزیشن نے اس پر سخت تنقید کی۔

اپوزیشن کا الزام ہے کہ قبائلی ہونے کی وجہ سے صدرجمہوریہ کو مدعو نہیں کیا گیا۔

سروجیت نے کہا کہ ماتھے پر تلک لگانے اور سوتی دھاگہ باندھنے سے گری راج سنگھ کٹر ہندو نہیں ہوجاتے۔ آر جے ڈی ہندو مسلم سکھ دلت‘ مہادلت‘ عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا مساوی احترام کرتی ہے۔