دہلی

لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی

بوائے فرینڈ کی جانب سے ایک 16 سالہ لڑکی کو بہیمانہ طور پر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد دہلی کمیشن برائے خواتین نے از خود کیس پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی رپورٹ طلب کی۔

نئی دہلی: بوائے فرینڈ کی جانب سے ایک 16 سالہ لڑکی کو بہیمانہ طور پر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد دہلی کمیشن برائے خواتین نے از خود کیس پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی رپورٹ طلب کی۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
خاتون ریسلرس کے الزامات پر دہلی پولیس کمشنر سے رپورٹ طلب
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب
پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا

ڈی سی ڈبلیو نے پیر کو شاہ باد ڈیری پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) کو جاری کردہ نوٹس میں پولیس سے معاملہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کی ایک نقل مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی سی ڈبلیو کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کمیشن نے معاملہ میں گرفتار شدہ ملزم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور اگر ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ وہ پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات سے مطلع کریں۔

ہم نے آج تک لڑکی یا خاندان کو کسی دھمکی کے سلسلہ میں موصول ہونے والے کسی شکایت کی نقل کے ساتھ ہر شکایت پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

ایس ایچ او کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ کی سنگینی کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے طلب کی گئی تفصیلات 31 مئی کو 4 بجے شام تک کمیشن کو مہیا کریں۔ ایک عہدیدار نے پیر کے دن کہا کہ 20 سالہ بوائے فرینڈ نے بیرونی شمالی دہلی کے شاہ باد ڈیری علاقہ میں ایک سولہ سالہ لڑکی کو زائد از 20 بار چاقو گھونپا۔

ملزم جس کی ساحل کی حیثیت سے شناخت کی گئی، حتیٰ کہ ایک پتھر سے متعدد مرتبہ لڑکی پر حملہ کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔

ویڈیو میں ساحل جو ایک نیلا ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا کو لڑکی کو چھرا گھونپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ 7 تا 8 راہرو مقام پر موجود تھے۔

سرخ شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص کو مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، مگر ساحل نے اسے دھکیل کر دور کردیا۔ ویڈیو میں ساحل کو چھرا گھونپنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے راہرو کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ساحل نے چھرا گھونپنے کے بعد لڑکی کو کئی مرتبہ لات ماری، جس کے بعد ایک پتھر سے پانچ بار حملہ کیا۔