تلنگانہ

گورنر کا رویہ تلنگانہ کے مفادات کے مغائر: ہریش راؤ

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، بطور خاتون اور گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کا پورا احترام کرتی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، بطور خاتون اور گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کا پورا احترام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
عثمانیہ یونیورسٹی میں کانووکیشن، تمام تیاریاں مکمل
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
میڈیکل کالجوں کے مسئلہ پر گورنر کا تبصرہ گمراہ کن: ہریش راؤ

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی افتتاحی تقاریب میں گورنر کو مدعو نہ کئے جانے سے ابھرے تنازعہ پر جواب دیتے ہوئے ہریش راؤ نے جاننا چاہا کہ آیا دستور میں کہاں یہ لکھا ہے کہ گورنر کو سکریٹریٹ کی افتتاحی تقاریب میں مدعو کرنا ضروری ہے؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ وندے بھارت ریل کی افتتاحی تقریب میں کیا وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ کو مدعو کیا تھا۔ کیا ہم نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آخر وندے بھارت ریل کا کتنی بار افتتاح کیا جائے گا۔ کوئی کتنی بار افتتاح کرنا چاہتا ہے یہ ادارے پر منحصر رہتا ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ گورنر کا رویہ ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچا والا ہے۔ ان کے رویہ سے ہم کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے گورنر سے جاننا چاہا کہ ہیلتھ پروفیسر س کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ کے متعلق بل کو7ماہ سے روکے رکھنا کہاں تک درست ہے؟۔

جب تک ہم سپریم کورٹ سے رجوع نہیں ہوئے تب تک بلوں کی منظوری نہیں ہورہی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست میں تجربہ کار ہیلتھ پروفیسرس کی کمی ہے جس کی وجہ سے وظیفہ حسن خدمت کی عمر میں اضافہ کیا گیا مگر اس بل کو7ماہ تک روکے رکھنے کے بعد واپس کردیا گیا۔

گورنر کے رویہ کو بے روزگاروں کو حصول روزگار سے روکنے کے مماثل قرار دیتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ گورنر کے اس اقدام سے ریاست میں طلباء برادری کو معیاری تعلیم سے محروم کرنا ہے۔