شمالی بھارت
گیان واپی مسجد کیس‘ مسلم فریق کی بحث مکمل
ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ مسلم فریق نے عدالت سے گزارش کی کہ کیس کو خارج کردیا جائے۔ ضلع عدالت نے 4 جولائی کو سماعت مسلم فریق کی اس درخواست پر 12 جولائی تک ملتوی کی تھی کہ اسے اپنی بحث مکمل کرنے مزید وقت درکار ہے۔
وارانسی(یوپی): گیان واپی مسجد۔ شرنگار گوری کامپلکس کیس میں مسلم فریق نے منگل کے دن وارانسی کی ضلع عدالت میں اپنی بحث مکمل کرلی۔ سرکاری وکیل رانا سنجیو سنگھ نے بتایا کہ مسلم فریق کی بحث مکمل ہوگئی اور ہندو فریق کی بحث شروع ہوگئی جو چہارشنبہ کے دن بھی جاری رہے گی۔
ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ مسلم فریق نے عدالت سے گزارش کی کہ کیس کو خارج کردیا جائے۔ ضلع عدالت نے 4 جولائی کو سماعت مسلم فریق کی اس درخواست پر 12 جولائی تک ملتوی کی تھی کہ اسے اپنی بحث مکمل کرنے مزید وقت درکار ہے۔ سپریم کورٹ کے احکام پر کیس کی سماعت 23 مئی سے ضلع عدالت میں جاری ہے۔