جرائم و حادثات

اے پی:سڑک حادثہ میں 6سالہ لڑکی ہلاک، باپ شدید زخمی

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

یہ حادثہ ضلع کے اورواکل علاقہ میں اُُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی ڈی سی ایم وین کو تیزرفتار کار نے ٹکردے دی۔

مہلوک لڑکی کی شناخت لکشاشری کے طورپرکی گئی ہے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔

اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ کارحیدرآباد سے کڑپہ ضلع کے پُلی ویندلہ جارہی تھی۔

حادثہ میں شدید زخمی لڑکی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔لڑکی کے باپ کو شدیدزخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔