شمالی بھارت

ہردوئی :فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش

اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سانڈی علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے گیٹ پر گیروا پینٹ سے جئے شری رام لکھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے سانڈی علاقے میں شرپسند عناصر نے ایک مسجد کے گیٹ پر گیروا پینٹ سے جئے شری رام لکھ کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ محلہ نواب گنج کے نزدیک بل گرام چنگی پر مسجد پر آج صبح جب لوگ نماز ادا کرنے پہنچے تو گیٹ اور دیوار پر گیروا پینٹ سے جئے شری رام لکھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اطلاع کے بعد قصبے کے رسوخ دار افراد کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

مسلم سماج کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے افسران نے مسلم سماج کے لوگوں سے بات چیت کی اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کا تیقن دیا۔

پولیس نے مسجد انتظامیہ کو تیقن دیا ہے کہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور انہیں 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس نے مسجد کے متولی کی تحریر پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔وہیں متاثرہ طبقے کے ساتھ تھانے میں ہوئی میٹنگ میں ایس پی نے تیقن دیا ہے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w