ہندوبیٹیوں کی بے عزتی کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے: اشونی کمار چوبے
بی جے پی کے رکن لوک سبھا اور مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے جو سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والوں کی بیٹیوں کو بے عزت کریں گے۔
پٹنہ: بی جے پی کے رکن لوک سبھا اور مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے جو سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والوں کی بیٹیوں کو بے عزت کریں گے۔
چوبے نے کہا سناتن دھرم کی بیٹیاں ہمارے ملک کی بیٹیاں ہیں جو ان کی عزت و وقار سے کھلواڑ کرے گا میں ان کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔ اس کے باوجود اگر آرجے ڈی کے لیڈر یہ مانتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو دوسری برادریوں کے لوگوں کو دیں گے (شادی کیلئے) تو وہ ایسا کرنے کیلئے آزاد ہیں۔
ہندوستان ایک ہندو ملک ہے اور ایسا ہی رہے گا۔ واضح رہے کہ آرجے ڈی رکن اسمبلی بھائی وریندر نے ایک دن قبل کہا تھا کہ بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی بیٹیوں کی شادی مسلم مردوں سے ہوئی تھی۔
بھائی وریندر نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی لیڈروں کو اپنی بیٹیوں کو مسلمانوں سے بچانا چاہئے، اِس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اور بی جے پی لیڈر و ایم ایل سی سنتوش سنگھ نے کہا ”آرجے ڈی قائدین ذہنی طور پر دیوالیہ ہوچکے ہیں۔ اگر کوئی مسلم نوجوان ہندو برادری کی بیٹیوں کی طرف انگلی بھی اٹھاتا ہے تو میں اس کی انگلی کاٹ دوں گا۔