شمالی بھارت

گیان واپی مسجد میں وضو کیلئے پلاسٹک ٹبس فراہم کئے جائیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ضلع کلکٹر وارانسی سے کہا کہ گیان واپی مسجد کامپلکس میں وضو کے لئے پانی سے بھرے پلاسٹک ٹبس کافی تعداد میں دستیاب کرائے جائیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن ضلع کلکٹر وارانسی سے کہا کہ گیان واپی مسجد کامپلکس میں وضو کے لئے پانی سے بھرے پلاسٹک ٹبس کافی تعداد میں دستیاب کرائے جائیں۔

متعلقہ خبریں
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کا جو حکومت ِ اترپردیش کی طرف سے پیش ہوئے‘ بیان ریکارڈ کیا کہ کلکٹر‘ پانی کی دستیابی یقینی بنائے گا۔

سپریم کورٹ نے قبل ازیں کلکٹر کو ہدایت دی تھی کہ مسجد کامپلکس میں وضو کے کام چلاؤ انتظامات کے لئے میٹنگ طلب کرے۔

عدالت‘ انجمن انتظامیہ مساجد کی درخواست کی سماعت کررہی تھی جس نے ماہ رمضان کے مدنظر وضو کے متبادل انتظامات کی گزارش کی تھی کیونکہ وضو خانہ‘ عدالت کے حکم پر مہربند ہے۔