بھارت
امریکی ویزا کی تجدید کے لئے ڈراپ باکس سہولت
امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ امریکی ویزا کی تجدید کے خواہاں افراد اب ڈراپ باکس کے ذریعہ اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ای میل کے ذریعہ ایسی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
نئی دہلی: امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ امریکی ویزا کی تجدید کے خواہاں افراد اب ڈراپ باکس کے ذریعہ اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ای میل کے ذریعہ ایسی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ممبئی میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے قونصلر سربراہ جان بلارڈ کے مطابق ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں نے 2023 میں ریکارڈ تعداد میں ہندوستانی طلبا کی ویزا درخواستیں وصول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
امریکی سفارت خانہ نے 2022 میں زائداز ایک لاکھ 25ہزار اسٹوڈنٹ ویزا پر فیصلہ صادر کیا۔
بلارڈ نے بتایا کہ ہندوستان میں ہم نے اب تک یہ سب سے زیادہ تعداد میں طلبا کی درخواستوں پر فیصلہ کیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ 2023 میں ہمارے پاس مزید ہندوستانی طلبا ویزا درخواستوں کے ساتھ آئیں گے۔
a3w