حیدرآباد
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے
بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی اس بار پرانے شہر میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سنجے نے کہا کہ حیدرآباد میں بی جے پی مضبوط ہے اور پارٹی کوبی آر ایس یا کانگریس سے انہیں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی اس بار جی ایچ ایم سی کے میئر کا عہدہ حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں اب کانگریس اور بی آر ایس کا وجود نہیں ہے اور جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران مقابلہ بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس بار پرانے شہر میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران سنجے نے کہا کہ حیدرآباد میں بی جے پی مضبوط ہے اور پارٹی کوبی آر ایس یا کانگریس سے انہیں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔