حیدرآباد
حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ،پولیس چوکس
پولیس نے روڈی شیٹرس، جرائم میں ملوث افراد کو انتباہ دیا کہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس کی اسپیشل پارٹی بھی سرگرم ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پر پولیس نے چوکسی میں اضافہ کردیا ہے۔رات میں پولیس کی جانب سے پٹرولنگ کی جارہی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی کیاجارہا ہے۔
پولیس نے روڈی شیٹرس، جرائم میں ملوث افراد کو انتباہ دیا کہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس کی اسپیشل پارٹی بھی سرگرم ہوگئی ہے۔
روزانہ گاڑیوں کی تلاشی کا کام شہرحیدرآبا دکے تینوں کمشنریٹس کے حدودمیں جاری ہے۔پولیس، مشتبہ افراد کو روک کران سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔