حیدرآباد

آؤٹر رنگ روڈ ٹنڈر الاٹمنٹ کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی ایم پی نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ ٹول ٹیکس ٹنڈر کے الاٹمنٹ میں کروڑوں روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔ اس کو فوری منسوخ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی ایم پی نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ ٹول ٹیکس ٹنڈر کے الاٹمنٹ میں کروڑوں روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔ اس کو فوری منسوخ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

انہوں نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ ٹنڈر الاٹمنٹ میں بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوال پر وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کی خاموشی کو تعجب خیز قرار دیا اور کہا کہ ٹنڈر معاملت میں سنگین الزامات کا جواب دینا متعلقہ وزیر کی ذمہ داری ہے۔

اس سلسلہ میں حکومت اور پرنسپل سکریٹری کے خلاف اسٹیٹ ویجلنس اور انفورسمنٹ سے شکایت کریں گے۔ ریونت ریڈی آج جوبلی ہلز میں اپنے آفس پر پریش کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلہ پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ٹنڈر بدعنوانیوں کی کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل سے بھی شکایت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ او آر آر ٹنڈر الاٹمنٹ میں کروڑوں روپے کے اسکام کے پس پردہ کے ٹی آر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام گھپلے باپ اور بیٹے کی کارستانی ہے جس کی پردہ پوشی کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں سوال کا جواب دینے کے لئے بھی پس و پیش کیا جارہا ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کلوا کنٹلا کا قانون نہیں چلے گا۔ صدر ٹی پی سی سی نے کہا کہ اس معاملہ میں اروند کمار لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ جو آئی آر بی کے تحت تھا کو حمڈا کے تحت لایا گیا۔ ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ آخر اس مسئلہ پر کے ٹی آر کی خاموشی کا راز کیا ہے؟ آخر چیف منسٹر کے سی آر عوامی جائیداد کو خانگی شعبہ کے حوالے کررہے ہیں؟ وہ وشاکھا اسٹیل پلانٹ کو بھی خانگی شعبہ کے حوالے کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ ٹنڈر معاملت میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے بھی اعتراض کیا تھا۔ کیونکہ ٹنڈر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق الاٹ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈر کی لاگت مقرر کئے بغیر کوئی بھی الاٹمنٹ میں حصہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹر رنگ روڈ ٹول ٹیکس کی وصولی میں یومیہ 2 کروڑ کی آمدنی ہے‘ جبکہ سالانہ 730 کروڑ اور 30 سال کی مدت میں 22 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوگی۔ IRB کمپنی جو ایک بے نامی کمپنی ہے کو قائم کرتے ہوئے سازش کے تحت اس کمپنی کو کم قیمت پر ٹنڈر الاٹ کیا گیا۔

اس طرح 30 سال کی آمدنی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ اروند کمار اس سوال کا جواب نہیں دے رہے ہیں کہ آخر کم بولی لگانے والی کمپنی کو ٹنڈر الاٹ کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے ٹنڈر معاملت کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے قانونی حق معلومات کے تحت متعلقہ دفتر میں درخواست دی ہے لیکن انہیں تاحال جواب نہیں دیا گیا۔

a3w
a3w