جرائم و حادثات

اے پی: سڑک حادثہ میں نوبیاہتا جوڑا سمیت 5افرادہلاک

شادی کے ایک ہفتہ کے بعد تروملا میں درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5افراد بشمول نوبیاہتا جوڑاہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: شادی کے ایک ہفتہ کے بعد تروملا میں درشن سے واپسی کے دوران پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 5افراد بشمول نوبیاہتا جوڑاہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

یہ حادثہ آندھراپردیش کے نندیال ضلع کے نلہ گٹلاکے قریب قومی شاہراہ پرکل شب تقریبا 5بجے اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 5افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اورکار کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ کاویا اور بالاکرن کی شادی ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔مہلوکین میں بالاکرن کی ماں لکشمی اور باپ رویندر کے علاوہ چھوٹا بھائی اُدے بھی شامل ہے۔

a3w
a3w