بھارت

آثار قدیمہ کی عمارتوں میں 5 اگست سے داخلہ مفت

مرکزی وزارت ِ کلچر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آثارِ قدیمہ کی تمام تاریخی عمارتوں میں 5 تا 15 اگست داخلہ مفت رہے گا۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت ِ کلچر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آثارِ قدیمہ کی تمام تاریخی عمارتوں میں 5 تا 15 اگست داخلہ مفت رہے گا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طورپر یہ سہولت دی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔