آدھار کارڈس کو اپ ڈیٹ کرلینے شہریوں سے خواہش
یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اینٹائٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے کہا کہ آدھار کارڈ کے حاملین سے جنہیں منفرد شناختی کارڈ 10 برس قبل جاری کیا تھا اور تب سے وہ اپنی تفصیلات کی تجدید نہیں کی تھی، خواہش کی جارہی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور رہائشی ثبوت کے صداقتناموں کی تجدید کرلیں۔

نئی دہلی: یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اینٹائٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے کہا کہ آدھار کارڈ کے حاملین سے جنہیں منفرد شناختی کارڈ 10 برس قبل جاری کیا تھا اور تب سے وہ اپنی تفصیلات کی تجدید نہیں کی تھی، خواہش کی جارہی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور رہائشی ثبوت کے صداقتناموں کی تجدید کرلیں۔
سرکاری ایجنسی یو آئی ڈی اے آئی نے جو آدھار نمبرات جاری کرتی ہے، ایک بیان میں کہا کہ آن لائن کے ساتھ ساتھ آدھار سنٹرس پر تجدید کروائی جاسکتی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ جنہیں منفرد شناختی نمبر تقریباً 10 برس قبل جاری کیا گیا تھا مگر انہوں نے تب سے اپ ڈیشن نہیں کیا ہے ان سے خواہش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے دستاویزات کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
یو آئی ڈی اے آئی نے تاہم نہ یہ نہیں کہا کہ آیا یہ اپ ڈیشن لازمی ہے۔ بیان میں کہا گیا ”کوئی بھی فرد جس نے 10برس قبل اپنا آدھار نمبر حاصل کیا ہے اور مابعد برسوں میں کسی قسم کی معلومات اپ ڈیٹ نہیں کی ہے ان سے خواہش کی جارہی ہے کہ اپنے دستاویز کا اپ ڈیشن کروالیں۔“ شناختی دستاویزات کی اپ ڈیشن اور رہائش کا ثبوت معینہ فیس کی ادائیگی پر کیا جارہا ہے۔
بتایا گیا کہ یہ سہولت ’مائی آدھار پورٹل‘ پر یا قریبی آدھار سنٹر پہنچ کر حاصل کی جاسکتی ہے۔ آدھار پروگرام قزحیہ (Iris)، نشان انگشت (fingerprint)اور تصاویر کے ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں آدھار نمبر، فرد کی شناخت کے ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔ مختلف سرکاری اسکیمات اور خدمات میں آدھار نمبر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری فوائد سے استفادہ کے لئے افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ اپنے آدھار ڈاٹا کو اپ ڈیٹ کرلیں گے تاکہ شناخت/تصدیق میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔