سوشیل میڈیاکھیل

گاڑی آنکھوں کے سامنے وادی میں گر گئی، محمد سمیع فرشتہ بن کر آئے اور جان بچائی (ویڈیو)

محمد سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ نینی تال میں ایک شخص اپنی کار سمیت کھائی میں جا گرا جسے انہوں نے ریسکیو کیا۔

دہلی: انڈین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے کار سمیت کھائی میں گرنے والے شخص کی جان بچا لی ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹ پورے

محمد سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ نینی تال میں ایک شخص اپنی کار سمیت کھائی میں جا گرا جسے انہوں نے ریسکیو کیا۔

فاسٹ بولر اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں ’یہ شخص بہت خوش قسمت ہے جسے خدا نے دوسری زندگی دی ہے۔ اس کی کار نینی تال میں میری گاڑی کے سامنے کھائی میں جا گری۔ ہم نے اسے بالکل بحفاظت باہر نکال لیا۔‘

محمد سمیع نے حادثہ کا شکار ہونے والے شخص کی جان بچانے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’مجھے کسی کی جان بچا کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے شخص کو محمد سمیع ابتدائی طبی امداد بھی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی گئے۔

بھاویش جین نے انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ شامی کسی کی وکٹ بچا رہے ہیں۔‘ زیان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میچ کے دوران بے رحم لیکن گراؤنڈ سے باہر رحم دل انسان، بالکل لیجنڈ۔‘خیال رہے محمد سمیع اکتوبر نومبر میں انڈیا میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 24 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہے۔

a3w
a3w