آندھراپردیش

آندھراپردیش میں سمیت غذا سے مدرسہ کا طالب علم فوت، 11طلبہ علیل

لنچ کھانے کے بعد طلبہ نے قے ودست کی شکایت کی جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک طالبعلم جانبر نہ ہوسکا جبکہ دیگر4طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

امراوتی: آئی اے این ایس  آندھرا پردیش کے ضلع پالنا ڈو میں ہفتہ کے روز پیش آئے ایک صدمہ انگیز واقعہ میں سمیت غذا سے مدرسہ کا ایک طالب علم ہلاک دیگر 11 طلبہ علیل ہوگئے۔ یہ واقعہ، ضلع کے گرزالہ ٹاون میں پیش آیا۔ مدرسہ میں دوپہر کاکھانا کھانے کے بعد یہ طلبہ علیل ہوگئے۔

لنچ کھانے کے بعد طلبہ نے قے ودست کی شکایت کی جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک طالبعلم جانبر نہ ہوسکا جبکہ دیگر4طلبہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بلدی عہدیداروں نے غذا کے نمونے حاصل کرتے ہوئے انہیں جانچ کیلئے لیباریٹری روانہ کردیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلگو ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں فوڈ پوائزننگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

جمعہ کو تلنگانہ کے نرمل ضلع کے باسر قصبے میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج اینڈ ٹیکنالوجیز ٹریپل آئی ٹی میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے 100 سے زیادہ طلباء بیمار ہوگئے تھے۔

دو ہاسٹلز میں دوپہر کے کھانے کے بعد طلباء نے الٹی اور اسہال کی شکایت کی۔ ان میں سے کچھ بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔