آندھراپردیش

آندھراپردیش کے سری سیلم میں تیندوے سے عوام میں دہشت

اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کردیاگیا۔شردھالوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جنگلی جانور کو پکڑے۔

حیدرآباد:اے پی کے سری سیلم میں تیندوا نظرآیا جس کے نتیجہ میں شردھالووں میں خوف وہراس دیکھاگیا۔یہ تیندوا، ردراروڈ، رنگ روڈ پر پر جمعہ کی شام دیکھاگیا۔اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اس پارک کے قریب اس جنگلی جانور کو دیکھا اور اس کی تصویر اپنے موبائل فون میں قید کرلی۔

بعد ازاں یہ تصویر سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس کے نتیجہ میں شردھالووں میں خوف وہراس چھاگیا۔اس تصویر میں دکھایاگیا ہے کہ یہ تیندواجنگلاتی علاقہ میں داخل ہورہا ہے۔اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کردیاگیا۔شردھالوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جنگلی جانور کو پکڑے۔

a3w
a3w