آن لائن رجسٹریشن، لوجہاد کو بڑھاوا دے گا
سری رام سینا نے کرناٹک میں شادیوں کے آن لائن رجسٹریشن کے کانگریس حکومت کے فیصلہ پر اعتراض کیا ہے۔ سری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے ہفتہ کے دن کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے لو جہاد کیسس کی تعداد بڑھے گی۔
بنگلورو: سری رام سینا نے کرناٹک میں شادیوں کے آن لائن رجسٹریشن کے کانگریس حکومت کے فیصلہ پر اعتراض کیا ہے۔ سری رام سینا کے بانی پرمود متالک نے ہفتہ کے دن کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے لو جہاد کیسس کی تعداد بڑھے گی۔
میڈیا سے بات چیت میں متالک نے کانگریس حکومت سے کہا کہ وہ شادیوں کے آن لائن رجسٹریشن کی اجازت نہ دے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے جمعہ کے ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا تھا۔
سری رام سینا سربراہ نے کہا کہ شادیوں کا آن لائن رجسٹریشن لو جہاد کیسس کے لئے سازگار ہے۔ ریاستی حکومت کی اس سہولت کے نتیجہ میں ہندو لڑکیوں کی زیادہ تعداد لو جہاد کا شکار ہوگی۔ شادیوں کے آن لائن رجسٹریشن کی تجویز واپس لی جائے اور سابقہ سسٹم ہی برقرار رکھا جائے۔
پرمود متالک نے کہا کہ امکان ہے کہ بعض مسلم اور عیسائی لڑکے اپنے ماں باپ کی مرضی کے بغیر ہندو لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کا آن لائن رجسٹریشن کرائیں گے۔ ایسی شادیوں کو ماں باپ کی جانکاری کے بغیر قانونی منظوری مل جائے تو اس سے لو جہاد کو بڑھاوا ملے گا۔
شادیوں کے آف لائن رجسٹریشن میں اعتراض کی گنجائش تھی۔ آن لائن رجسٹریشن میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے جس سے دھوکہ دہی کی مزید گنجائش نکلی ہے۔
پرمود متالک نے کہا کہ رجسٹرار کے دفتر جاکر شادیوں کا راست رجسٹریشن کرانا صحیح طریقہ ہے۔ آن لائن میاریج رجسٹریشن سسٹم بہرقیمت لاگو نہیں کیا جانا چاہئے۔