تلنگانہ

چوتھے مرحلہ میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا: وزیراعظم مودی

مودی نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد دو چیزیں واضح ہو گئی ہیں، پہلی عوام این ڈی اے کے وجئے رتھ کو تیز رفتاری سے آگے لے جا رہے ہیں، دوسرا، کانگریس محدب عدسہ سے اپنی نشستوں کو ڈھونڈ رہی ہے۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔ ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
زعفرانی جماعت میں نریندرمودی کی پوجا: پی چدمبرم
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے،یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا۔ اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا۔ ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کے سامنے وکست ہندوستان اوروکست تلنگانہ کا خواب ہے۔دنیا میں ہر جگہ عدم استحکام، بدامنی اور بحران ہے۔ ایسی صورتحال میں کیا ملک کی کمان غلط ہاتھوں میں دی جا سکتی ہے اسی لیے ملک کہہ رہا ہے پھر ایک بار مودی سرکار؟

مودی نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد دو چیزیں واضح ہو گئی ہیں، پہلی عوام این ڈی اے کے وجئے رتھ کو تیز رفتاری سے آگے لے جا رہے ہیں، دوسرا، کانگریس محدب عدسہ سے اپنی نشستوں کو ڈھونڈ رہی ہے۔

مودی نے کہاکہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر آج وہ ایک اور بات کہہ سکتے ہیں کہ چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے کے لیے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا۔

a3w
a3w