تلنگانہ

پانچ منٹ تاخیر سے پہنچنے والے طلباء کو بھی امتحان لکھنے کی اجازت

انٹر میڈیٹ پبلک اگزامینیشن (آئی پی اے) کے لئے ایک منٹ کی تاخیر کی شق کو ختم کرنے کی اپیل پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن(بی آئی ای) نے جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا کہ امتحانی مراز کو 9:00 بجے دن کے بعد پہنچنے والے طلبا کو پانچ منٹ کی رعایت دی جائے گی۔

حیدرآباد: انٹر میڈیٹ پبلک اگزامینیشن (آئی پی اے) کے لئے ایک منٹ کی تاخیر کی شق کو ختم کرنے کی اپیل پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن(بی آئی ای) نے جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا کہ امتحانی مراز کو 9:00 بجے دن کے بعد پہنچنے والے طلبا کو پانچ منٹ کی رعایت دی جائے گی۔

نوٹس میں کہا کہ ریاست بھر میں منعقد کئے جانے والے انٹر میڈیٹ سال اول و دوم امتحانات کے لئے طلبا کو امتحانی مراکز کو 8:45 بجے صبح تک پہنچ جانا چاہئے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اگزامینیشن نے متعلقہ ضلع حکام کو مشورہ دیا کہ وہ مخصوص وجوہات کے باعث امتحانی مراز کو تاخیر سے پہنچنے والے طلبا کو پانچ منٹ کی رعایت دی جائے۔

عادل آباد ضلع میں وقت پر امتحانی مرکز کو نہ پہنچ پانے والے انٹر میڈیٹ سال دوم کے ایک طالب کی خودکشی کرلینے کے بعد یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بالالا ہکو سنکشیما سنگم (انجمن حقوق وبہبوداطفال) کی جانب سے سخت گیر قواعد کے تعلق سے فکرمندی کا اظہار کیا تھا۔

انجمن نے امتحانی مراکز کو معمولی تاخیر سے پہنچنے والے امیدواروں کو سزا دینے والے قواعد سے دستبرداری کا مطالبہ کیا تھا۔

a3w
a3w