انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

اداکارہ جیکولین فرنانڈیز سے پھر پوچھ تاچھ

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز پیر کے دن معاشی جرائم وِنگ(ای او ڈبلیو) کے سامنے حاضر ہوئیں۔ معاملہ مبینہ دھوکہ باز سکیش چندرشیکھر سے جڑے جبری وصولی کیس کی تحقیقات کا ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز پیر کے دن معاشی جرائم وِنگ(ای او ڈبلیو) کے سامنے حاضر ہوئیں۔ معاملہ مبینہ دھوکہ باز سکیش چندرشیکھر سے جڑے جبری وصولی کیس کی تحقیقات کا ہے۔

دہلی پولیس نے اس کیس میں مبینہ رول پر پوچھ تاچھ کے لئے اداکارہ کو دوسری مرتبہ طلب کیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اداکارہ سے معاشی جرائم وِنگ کے دفتر مندر مارگ میں پوچھ تاچھ کی گئی۔

گزشتہ چہارشنبہ کو جیکولین سے پنکی ایرانی کے ساتھ 8 گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ پنکی ایرانی نے ہی اداکارہ کا تعارف چندرشیکھر سے کرایا تھا۔

تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ چندرشیکھر نے اپنی سالگرہ پر جیکولین کے ایجنٹ پرشانت کو ایک موٹرسیکل پیش کی تھی لیکن اس نے لینے سے انکار کردیا تھا۔ چندشیکھر نے یہ گاڑی کنجی کے ساتھ پرشانت کے مکان پر چھوڑدی تھی۔ پولیس نے اس گاڑی کو ضبط کرلیا۔ فی الحال جیل میں بند چندرشیکھر پر الزام ہے کہ اس نے کئی لوگوں کو دھوکہ دیا۔

اس نے فورٹیز ہیلت کیر کے پروموٹر شویندر موہن سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ جیسی ہائی پروفائل شخصیتوں کو بھی دھوکہ دیا۔ ای ڈی کے بموجب جیکولین اور ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نورافتحی کو چندرشیکھر سے لکژری کاریں اور بیش قیمت تحفے ملے تھے۔

a3w
a3w