دہلی
پاکستانی سیما حیدر پر اے ٹی ایس کی کڑی نظر، پوچھ تاچھ جاری
اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس یہ بھی جانکاری حاصل کرنا چاہتی ہے کہ ہندوستان آنے کے بعد سیما نے سچن سے کس طرح سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

نئی دہلی: آج اے ٹی ایس اور آئی بی کی ٹیم سیما حیدراور سچن مینا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ سیما کی صحت میں بہتری کے بعد اے ٹی ایس نے سیما اور سچن کو منگل کی صبح پوچھ تاچھ کیلئے لے گئے۔
اے ٹی ایس سیما حیدر کے غیر قانونی طورپر ہندوستان آنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس یہ بھی جانکاری حاصل کرنا چاہتی ہے کہ ہندوستان آنے کے بعد سیما نے سچن سے کس طرح سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔