انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سوارابھاسکر اور سماج وادی لیڈر فہد احمد ازدواجی رشتہ میں منسلک

مشہور فلم۔اداکارہ سوارا بھاسکر جوکہ اکثر اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اب ان کی زندگی میں ’سیاسی داخلہ‘ہوچکا ہے۔

ممبئی: مشہور فلم۔اداکارہ سوارا بھاسکر جوکہ اکثر اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اب ان کی زندگی میں ’سیاسی داخلہ‘ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
اعظم خان کو ضلع سطح پر عبوری سیکوریٹی فراہم
اعظم خان کی وائی زمرہ سیکوریٹی واپس لے لی گئی

سوارا بھاسکر نے عدالت میں سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔ سوارا نے اس شادی کو اس سال کے شروع میں 6 جنوری کو ہی رجسٹر کرایا تھا۔

اب ان دونوں کی شادی کی تقریب اگلے ماہ دہلی میں ہوگی۔

سوارا نے کچھ عرصہ قبل اپنی اور فہد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی تاہم اس تصویر میں ان دونوں کے چہرے نظر نہیں آ رہے تھے۔ لیکن اب سوارا نے اپنے رشتے کا اعلان کر دیا ہے۔