حیدرآباد

ارکان اسمبلی کی خریدی کا معاملہ: سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد

ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام کے سلسلہ میں سائبرآباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کیا جو 80منٹ کا ہے۔ اس میں باڈی کیم کے ویژولس بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام کے سلسلہ میں سائبرآباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کیا جو 80منٹ کا ہے۔ اس میں باڈی کیم کے ویژولس بھی شامل ہیں۔

معین آباد کے عزیز نگر میں فارم ہاوز سے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے گئے ہیں جہاں سے ان تین افراد کو ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام میں بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تاحال پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ اس معاملہ کا اصل ملزم ننداکمارعرف نندو ہے جس نے ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی سے نامعلوم مقام سے رابطہ کیاتھااوروہ اپنا فون استعمال نہیں کررہا تھا۔

انہوں نے ٹی آرایس کے چارارکان اسمبلی کو مرکز کے ایک بڑے لیڈرکے ساتھ بات کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔