ایشیاء

عراق میں علمی و روحانی قافلے کی زیارتیں، مقدس مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری

نجف اشرف سے 12 اکتوبر بروز ہفتہ حضرت سید احمد کبیر رفاعیؒ کے مزار پر حاضری کے ساتھ ایک علمی و روحانی قافلہ روانہ ہوا۔

بغداد: نجف اشرف سے 12 اکتوبر بروز ہفتہ حضرت سید احمد کبیر رفاعیؒ کے مزار پر حاضری کے ساتھ ایک علمی و روحانی قافلہ روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق سے واپسی پر درگاہ شہنشاہ ولایت میں جلسہ تہنیت سے خطاب
ملک عراق سے واپسی پر مولانا محسن پاشاہ کی شاندار پذیرائی، مختلف مقامات پر گل پوشی اور شال پوشی کی تقریبات منعقد
زیارتوں کا سلسلہ جاری، قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور جنگ بندی کے لیے رقت آمیز دعائیں
مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری نے نماز مغرب کی امامت جامع مسجد کوفہ میں کی
مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق میں زیارتوں کا سلسلہ جاری، مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

اس قافلے کی قیادت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری، صدر مؤدب جامعہ نظامیہ و بانی مدرسہء عربیہ انوار العلوم، کر رہے ہیں۔ قافلے میں شامل زائرین کو الانعام حج و عمرہ، بغداد شریف ٹورس اینڈ ٹراویلس کے نوجوان عالم دین اور ڈائرکٹر مولانا سید شاہ انعام اللہ قادری کی قیادت میں مقدس مقامات کی زیارت کرائی جا رہی ہے۔

قافلہ بصرہ پہنچنے پر رات ایک بجے حضرت سیدنا خواجہ حسن بصریؓ، حضرتہ سیدہ رابعہ بصریہؒ، اور حضرت علامہ امام محمد ابن سیرینؓ کی زیارتوں سے فیضیاب ہوا۔

وادیٔ سلام بصرہ میں ان مقدس مقامات کے علاوہ حضرت سیدنا انس بن مالکؓ، حضرت سیدنا زبیر بن عوامؓ اور حضرت طلحہ بن عبیداللہؓ جیسے عشرہء مبشرہ کی قبریں بھی موجود ہیں، جن کی زیارتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قافلے میں شامل زائرین میں حضرت سید شاہ رحیم اللہ قادری، مولانا حافظ مفتی محمد محبوب پاشاہ قادری، مولانا سید نصیر الدین قادری، مولوی محمد جمال الدین قادری اور کئی دیگر اہم شخصیات موجود ہیں۔

نگران اعلیٰ حضرت ابوالخیر سیف اللہ شاہ امیری نوری چشتی قادری کی رہنمائی میں علماء کرام، مشائخ عظام اور مریدین کے ساتھ سو سے زائد افراد اس قافلے میں شامل ہیں۔

قافلہ مختلف مقدس مقامات کی زیارتیں کر رہا ہے اور مزید مقامات کی زیارتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس روحانی سفر کے دوران اہم مقامات مقدسہ کی زیارتوں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔