مشرق وسطیٰ

اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ کی تازہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس
اُردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی اپیل پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں "غزہ میں فلسطینی اسرائیل تنازع سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی”۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس 18 اکتوبر 2023 کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکرٹریٹ جنرل ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔