حیدرآباد

اسمگلنگ کے شکار 6 بچوں کو بچالیا گیا

آر پی ایف نے سمر اسپیشل ٹرین پر چھاپہ مارکراسمگلنگ کے شکار چھ بچوں کو بچایا اور پانچ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: آر پی ایف نے سمر اسپیشل ٹرین پر چھاپہ مارکراسمگلنگ کے شکار چھ بچوں کو بچایا اور پانچ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔

انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کے تحت، آر پی ایف نے غیر سیاسی سماجی تنظیم بچپن بچاؤ اندولن، جی ار پی، سی ڈبلیو سی اور ڈی سی پی یو کے ساتھ مل کر خصوصی آپریشن انجام دیا جو انٹلیجنس کی فراہم کردہ معلومات کے تجزیہ پر مبنی تھا۔

آر پی ایف نے ٹرین نمبر 07052 سکندرآباد اسپیشل فیرسمر ایکسپریس میں سوار ہوئے اور اپنے دائرہ اختیار کے نقطہ آغاز سکندرآباد ڈویژن یعنی سر پور کاغذ نگر تک ایکسپریس اور سرپور کاغذ نگر سے سکندرآباد اسٹیشن تک چھاپے مارے۔

یہ کارروائی آر پی ایف سکندرآباد ڈویژن کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ (اے ایچ ٹی یو) کی طرف سے انجام دی گئی تھی اور اس میں مشتبہ کوچس پر کڑی نظر رکھی گئی تھی تاکہ اسمگلروں کی سیٹ اور کوچ نمبروں کی نشاندہی کی جا سکے۔

اس مہم کے دوران 6 بچوں کو بچایا گیا اور بہار اور جھارکھنڈ سے آنے والے پانچ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا گیا۔