جنوبی بھارت

کولکتہ میں درگا پوجا پنڈال کے قریب سی پی آئی ایم کے اسٹال سے کشیدگی

اس وقت معمولی کشیدگی پیداہوگئی جب ترنمول کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ نے اسٹال میں لگائے گئے پوسٹر پراعتراض کیا جس میں کہاگیاتھا”چوروں کو پکڑو اورجیلیں بھرو“۔

کولکتہ۔: جنوبی کولکتہ میں مصروف ترین راس بہاری ایونیوچوراہے کے قریب لگائے گئے درگاپوجا پنڈال کے قریب سی پی آئی ایم کی عارضی بک اسٹال کی وجہ سے آج کشیدگی پیداہوگئی۔

سی پی آئی ایم اورترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان بک اسٹال میں لگائے گئے ایک پوسٹرپر بحث و تکرارہوگئی۔

مارکسی پارٹی کے ارکان جوہمیشہ درگاپوجامیں حصہ لینے سے گریز کرتے ہیں،تہواروں کے موقع پراپنے تعلقات عامہ کے مشق کے ایک حصہ کے طورپرمارکسی لٹریچر فروخت کرنے اکثربک اسٹالس لگاتے ہیں۔

اسی مشق کے ایک حصہ کے طورپراس علاقہ کی مقامی کمیٹی نے جاریہ سال بھی راس بہاری ایونیوچوراہے کے پوجاپنڈال کے قریب بک اسٹال لگایاتھا۔

سی پی آئی ایم کی مغربی بنگال میں ریاستی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوارکی شام دیئے گئے بیان کے مطابق اس وقت معمولی کشیدگی پیداہوگئی جب ترنمول کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ نے اسٹال میں لگائے گئے پوسٹر پراعتراض کیا جس میں کہاگیاتھا”چوروں کو پکڑو اورجیلیں بھرو“۔

یہ پوسٹربظاہرحکمراں جماعت کے قائدین کونشانہ بنانے کیلئے لگایاگیاتھاجومغربی بنگال اسکول سرویس کمیشن کے کروڑہا روپے مالیتی اسکام میں ملوث ہیں۔

a3w
a3w