حیدرآباد

اقلیتوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرنے کا عزم:صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن

صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ طارق انصاری نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو حکومت کے تعاون سے اس کا خاتمہ کریں گے۔

حیدرآباد: صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ طارق انصاری نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ ہورہی ناانصافی کو حکومت کے تعاون سے اس کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

طارق انصاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حقوق انسانی اور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے جو ذمہ داری دی گئی ہے۔

وہ اس ذمہ داری کو بہ حسن خوبی نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں اس عہدے پر نامزد کیا ہے۔ وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزراء محمد محمود علی‘ ٹی ہریش راؤ ودیگر قائدین نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وہ اس سلسلہ میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام سیاسی اور غیر سیاسی قائدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔