اقلیتی نوجوانوں کیلئے مختصر مدتی روزگار پر مبنی کورسس
اہل اقلیتی نوجوان امیدواروں (مسلم‘ سکھ‘ جین‘ بدھ اور پارسی) سے تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن‘ حیدرآباد کے تربیتی‘ روزگار اور تقرری پروگرام کے تحت مفت مختصر مدت کے کریش پروفیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کورسس کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
حیدرآباد: اہل اقلیتی نوجوان امیدواروں (مسلم‘ سکھ‘ جین‘ بدھ اور پارسی) سے تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فینانس کارپوریشن‘ حیدرآباد کے تربیتی‘ روزگار اور تقرری پروگرام کے تحت مفت مختصر مدت کے کریش پروفیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کورسس کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
کورسس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ ویب ڈیولپرس مع ہارڈ ویر اور نٹ ورکنگ‘ سافٹ ویر کی تنصیب‘ پری پرائمری اساتذہ کی تربیت‘ ایڈوانس بیوٹیشن میک اپ‘ مہندی ڈیزائننگ سکلپ ونقش ونگار‘ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کسٹمر کیر اگزیکیٹیو‘ کمپیوٹر ہارڈ ویر اور نٹ ورکنگ‘ ہوٹل وہاسپٹل منیجمنٹ‘ کلاؤڈ کمپیوٹنگ‘ ڈیٹا سائنس اور روبوٹکس‘ انٹر پرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام‘ بلڈ بینک ٹیکنیشن‘ میڈیکل لیب ٹیکنیشن‘ کثیر مقصدی ہیلتھ ورکر‘ فزیوتھراپی‘ ڈائلیسز ٹیکنیشن اور دیگر طلب پر مبنی جدید کورسز ضلع میں 2022-11-15کے بعد سے شروع کئے جائیں گے۔
اہلیت کے معیار اور دستاویزات درخواست فارم کے ساتھ جمع کرائے جائیں۔ ٹرینی کا آدھار کارڈ‘ امیدوار کا تعلق عیسائیوں کے علاوہ اقلیتی برادری سے ہونا چاہئے۔ امیدوار کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کی والدین کی سالانہ آمدنی 1,50,000 سے کم اور شہری امیدوار کے لئے 2,00,000 سے کم (میسیوا دفتر/ تحصیلدار /ایم آر او سے جاری کردہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ)۔ امیدوار کے پاس کریش پروفیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کورسز کے مطابق کم از کم تعلیمی قابلیت ہونی چاہئے جو ملازمت کے لئے روزگار اور خود روزگار کے کورسز کے لئے ہو۔
درخواست فارم دفتر ضلع اقلیتی بہبود پر 9 تا 14 نومبر منسلکات کے ساتھ جمع کروائیں۔ مزید معلومات کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ مائنارٹیز ویلفیر آفس‘ حیدرآباد ڈسٹرکٹ‘ 601‘ حج ہاؤس نامپلی حیدرآباد فون نمبر 040-23240134 پر رابطہ کریں۔