شمالی بھارت

حج کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں یوپی کے مراد آباد سے موصول ہوئیں

ضلع اقلیتی بہبود افسر انجنا سروہی نے ہفتہ کو بتایا کہ مرادآباد ڈویژن کے مرادآباد، بجنور، رامپور، امروہہ اور سنبھل سے اب تک 2362درخواستین موصول ہوچکی ہیں۔ حج یاترا کے لئے درخواست کی آخری تاریخ 20مارچ طے کی گئی ہے۔

مرادآباد: اترپردیش میں حج کے لئے اب تک سب سے زیادہ دو ہزار 362درخواستیں مرادآباد ڈویژن سے موصول ہوئی ہیں۔ ضلع اقلیتی بہبود افسر انجنا سروہی نے ہفتہ کو بتایا کہ مرادآباد ڈویژن کے مرادآباد، بجنور، رامپور، امروہہ اور سنبھل سے اب تک 2362درخواستین موصول ہوچکی ہیں۔ سفر حج کے لئے درخواست کی آخری تاریخ 20مارچ طے کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اوورسیز اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستیں مطلوب
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
صدر نشین و ارکان ٹی ایس پی ایس سی کیلئے600 درخواستیں وصول

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سب سے زیادہ حج پر جانے والے امیدواروں میں سب سے زیادہ 2362مرادآباد سے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر لکھنؤ سے ایک ہزار 261 اور تیسرے نمبر پر ایک ہزار رامپور سے آئے ہیں۔وہیں مرادآباد ڈویژن کے اضلاع بجنور سے 951،امروہہ سے 683 اور سنبھل سے سب سے کم 664 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

a3w
a3w