مشرق وسطیٰ

امارات میں ایک ہزار درہم کے نئے نوٹ کا اجرا

متحدہ عرب امارات کا سینٹرل بینک پیر 10 اپریل 2023 کو ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کا سینٹرل بینک پیر 10 اپریل 2023 کو ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق نئے نوٹ بینکوں اور منی ا کسچینج کے پاس دستیاب ہوں گے۔ سینٹرل بینک نے نئے نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرنے والے اندازمیں تیار کرایا ہے۔

ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر ہے جس میں وہ 1974 کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔

یہ خواب 2021 کے دوران مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا۔ ایک ہزار درہم کے نوٹ کی دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی سے ا?راستہ سیکیورٹی خصوصیات رکھی گئی ہیں۔

مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ میں رائج کرنسی نوٹس میں پہلی بار PARK FLOW DIMENSIONS استعمال کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں KINEGRAM COLORS ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔

a3w
a3w