قومی
روسی وزیر خارجہ کا فیک ویڈیو پرشانت بھوشن کے خلاف ایف آئی آر
دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف روسی وزیر خارجہ لاروف کا فیک ویڈیو شیر کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف روسی وزیر خارجہ لاروف کا فیک ویڈیو شیر کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
3نومبر کو سائبر پٹرولنگ کے بعد اسپیشل سل پولیس اسٹیشن میں یہ ایف آئی آر درج ہوئی۔ کہاجاتاہے کہ اس ویڈیو میں ہندوستان کے خلاف ریمارکس کئے گئے ہیں۔
من گھڑت ویڈیو کلپ میں روسی وزیر خارجہ کو ہندوستان کے داخلی امور اور تیل کی خریداری پر تنقید ی ریمارکس کرتے دیکھاجاسکتاہے۔
آئی اے این ایس کے بموجب مرکزی وزیر پارلیمانی امور کرن رجیجیونے روسی وزیر خارجہ کے فیک ویڈیو کلپ کے سرکولیشن پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی امیج مسخ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔