بین الاقوامی

پاکستان کے مقامی تیار کردہ پہلے ائیر ٹو ائیر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے پہلے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے 'فاز' میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضا سے فضا میں مار کرنے والا فاذ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے جو جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

اسلام آباد:پاکستان نے پہلے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے ‘فاز’ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضا سے فضا میں مار کرنے والا فاذ میزائل ملک میں تیار کیا گیا ہے جو جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فاذ میزائل طویل فاصلے تک دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل قومی ائیرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل ہے،

فاذ میزائل پاک فضائیہ کی آپریشنل لچک میں نمایاں اضافہ کرے گا اور ملک کی مجموعی دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا، یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی،جدت اورخودانحصاری کو اجاگرکرتاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربیکامشاہدہ پاکستان کی مسلح افواج کیسینیئرافسران کیساتھ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز نیکیا۔صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے میزائل کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔