بین الاقوامی
نتن یاہو کے دعوؤں پر الیکشن کمیشن کا اہم بیان
اسرائیل کے الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ اسے گزشتہ ہفتہ کی ووٹنگ میں فراڈ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وزیر اعظم نتن یاہو کی انتخابی نتائج پر انگلی اٹھانے کی کوششوں کو بڑا دھکا پہنچاہے۔
یروشلم (اے پی) اسرائیل کے الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ اسے گزشتہ ہفتہ کی ووٹنگ میں فراڈ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وزیر اعظم نتن یاہو کی انتخابی نتائج پر انگلی اٹھانے کی کوششوں کو بڑا دھکا پہنچاہے۔
نتن یاہو او ران کے حامیو ں نے بار بار بے بنیاد دعوے کئے تھے کہ عرب جماعتوں نے الیکشن چرالیا۔
ممکن ہے کہ اس کے لیے انہیں بیرونی امداد ملی۔ نتن یاہو بلاک پارلیمنٹ میں اکثریت سے محروم ہوگیا جبکہ عرب جماعتیں بادشاہ گر بن کر ابھریں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمیں بے قاعدگیوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہر شکایت کی اچھی طرح جانچ کی گئی۔