اگنی ویروں کیلئے مرکز کا بڑا فیصلہ
مرکز نے اگنی پتھ اسکیم میں بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ اگنی ویروں کو اپنی ابتدائی چار سالہ ملازمت کی تکمیل کے بعد دوسری دو سالہ سرویس کا آپشن ملے گا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) مرکز نے اگنی پتھ اسکیم میں بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے۔ اگنی ویروں کو اپنی ابتدائی چار سالہ ملازمت کی تکمیل کے بعد دوسری دو سالہ سرویس کا آپشن ملے گا۔
مرکزی کابینہ کے فیصلہ کااعلان چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے چہارشنبہ کے دن پر یس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 فیصد اگنی ویروں کو مستقل فوجی کی حیثیت سے ہندوستانی مسلح افواج میں شامل کرلیاجائے گا اور مابقی 75 فیصد کو مزید دو سال کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔
دو سال کے بعد انہیں فوج میں مستقل فوجی کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملے گا بشرطیکہ وہ اس کے لیے آمادہ ہوں اور درکار قابلیت رکھتے ہیں۔ 75 فیصد اگنی ویروں کو مزید دو سال کام کرنے کا موقع ملے گا اور اس کے بعد وہ ہندوستانی فوج میں مستقل فوجی بننے کا موقع پائیں گے لیکن اس کے لیے دو شرائط ہوں گی۔
ایک یہ کہ وہ اس کے لیے آمادہ ہوں اور دوسرا یہ کہ وہ مقررہ پیمانہ پر پورے اُترتے ہوں۔ غور طلب ہے کہ اگنی ویروں کا پہلا بیاچ جاریہ ماہ اپنی سرویس مکمل کررہاہے۔