حیدرآباد

امبیڈ کر کا مجسمہ، ہائی رینج بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد سے ملک کے مختلف گوشوں سے حکومت تلنگانہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اسی اثناء میں ہائی رینج بک آف ورلڈ ریکارڈس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو شامل کرلیا گیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے قلب میں واقع حسین ساگر کے کنارے، جمعہ کے روز ملک میں سب سے طویل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد سے ملک کے مختلف گوشوں سے حکومت تلنگانہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ اسی اثناء میں ہائی رینج بک آف ورلڈ ریکارڈس میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو شامل کرلیا گیا۔

اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے نام تیار کردہ سرٹیفکیٹ کو ریاستی وزیر بہبود کو پالا ایشور کو حوالہ کیا گیا۔کوپالا ایشور نے ہائی رینج بک آف ورلڈ ریکارڈس میں امبیڈکر کے مجسمہ کو شامل کئے جانے پر مسرت کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امبیڈکر کا مجسمہ ٹور ازم اسپاٹ کے طور پر ترقی کرے گا اس موقع پر بی آر ایس قائدین بنڈا سرینواس ہری چرن، ڈائرکٹرس ہائی رینج آف ورلڈ ریکارڈس سریکا نت اور سمن ودیگر موجود تھے۔