دہلی

سواتی مالیوال کی درخواست دہلی ہائی کورٹ میں مسترد

دہلی ہائی کورٹ نے آج رکن راجیہ سبھا سواتی مالیوال کی درخواست مسترد کردی، جس کے ذریعہ انہوں نے اپنے خلاف انسدادِ رشوت ستانی قانون کے تحت الزامات وضع کئے جانے کو چیالنج کیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آج رکن راجیہ سبھا سواتی مالیوال کی درخواست مسترد کردی، جس کے ذریعہ انہوں نے اپنے خلاف انسدادِ رشوت ستانی قانون کے تحت الزامات وضع کئے جانے کو چیالنج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
کانسٹی ٹیوشن کلب حملہ کیس، عمرخالد، دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

مالیوال پر الزام ہے کہ انہوں نے دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدرنشین کی حیثیت سے کمیشن میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والوں کے مختلف عہدوں پر تقررات کرتے ہوئے اپنے سرکاری موقف کا بیجا استعمال کیا تھا۔ جسٹس امیت مہاجن نے سواتی مالیوال کے خلاف الزامات وضع کرنے کے حکم کو کالعدم کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلی احکام کا انتظار ہے۔ 8دسمبر 2024ء کو ایک ٹرائیل عدالت نے سواتی مالیوال کے خلاف الزامات وضع کرنے کا حکم دیا تھا۔

دہلی کمیشن برائے خواتین کی سابق صدرنشین اور بی جے پی رکن اسمبلی برکھاسنگھ کی شکایت پر کیس درج کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے گزشتہ سال فوجداری کیس میں مالیوال کے خلاف ٹرائیل عدالت کے حکم پر روک لگادی تھی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمین نے سازش کرتے ہوئے اپنے سرکاری موقف کا غلط استعمال کیا اورعام آدمی پارٹی کارکنوں کو مالی فوائد فراہم کئے، جن کا قانونی طریقہ کار پر عمل کئے بغیر ڈی سی ڈبلیو میں مختلف عہدوں پر تقرر کیا گیا تھا۔

یہ تقررات قانونی تقاضوں، اصول اور قواعد اور ضوابط کی تکمیل کے بغیر کئے گئے تھے۔ استغاثہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی سی ڈبلیو میں 6اگست 2015ء اور یکم اگست 2016ء کے درمیان 90تقرات کئے گئے تھے۔

a3w
a3w