دہلی

امریکن ایرلائنز کی پرواز میں مسافر نے ساتھی پر پیشاب کردیا

دہلی سے نیویارک کا سفر کرنے والے ایک ہندوستانی شخص نے امریکن ایرلائنزکی ایک پروازمیں مبینہ طورپراپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا۔

نئی دہلی: دہلی سے نیویارک کا سفر کرنے والے ایک ہندوستانی شخص نے امریکن ایرلائنزکی ایک پروازمیں مبینہ طورپراپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا۔

متعلقہ خبریں
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار

ایرلائنزکے اسٹاف کے مطابق ملزم حالت نشہ میں تھا اوراس نے بحث وتکرارکے دوران اپنے ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا۔

کل رات طیارہ کی دہلی ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسے گرفتارکرلیاگیا۔ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن نے ایرلائنزسے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اس معاملہ میں مناسب کاروائی کی۔

ڈی جی سی اے اس معاملہ کی مزیدتحقیقات کرے گی۔امریکن ایرلائنزنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہلی جانے والی پروازمیں اسے خلل کا سامناکرنا پڑا۔ امریکن ایرلائنز کی پرواز تقریباً9 بجے شب دہلی ایرپورٹ پہونچی۔

تاہم اس معاملہ کی اطلاع لینڈنگ سے پہلے ہی ایرپورٹ کودے دی گئی تھی۔ متاثرہ مسافرنے ایرلائنز کے بعد رسمی شکایت درج کرائی ہے۔

ڈی سی پی(ایرپورٹ) دیویش کمارمہتانے بتایاکہ کسی کے پیشاب کردینے سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ ساتھی مسافرین نے اس ضمن میں کوئی ثبوت یا شکایت پیش نہیں کی ہے۔