امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں منکی پوکس کے دس ہزار کیسز

سی ڈی سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چہارشنبہ کے روز ملک میں منکی پوکس کے 1,391 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔ سی ڈی سی کے ذریعہ 17 مئی کے بعد پہلی بار ایک ہی دن میں منکی پوکس کے 1,000 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا تھا۔

لاس اینجلس: امریکہ میں منکی پوکس وائرس کے 10,000 سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10,392 ہو گئی ہے۔

ملک کی قومی صحت عامہ کی ایجنسی، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

سی ڈی سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چہارشنبہ کے روز ملک میں منکی پوکس کے 1,391 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔ سی ڈی سی کے ذریعہ 17 مئی کے بعد پہلی بار ایک ہی دن میں منکی پوکس کے 1,000 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ جمعرات کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد منکی پوکس کو صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دیا تھا جس سے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی ناقدین نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ یہاں کے حکام نے معاملات کو نمٹانے کے بجائے سست روی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ویکسین کی مانگ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

کیلیفورنیا کے ریاستی سینیٹر اسکاٹ وینر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی جینوس ویکسین کے ذخیرہ کو رکھ سکتی ہے، جو چیچک کی ایک ویکسین ہے جو منکی پوکس کے خلاف موثر ہے۔