حیدرآباد

امن و بھائی چارگی کی فضاء کو متاثر کرنے کی کوشش: حامد محمد خان

بھگوا پارٹی کے رکن اسمبلی اپنے زباں وبیاں سے ریاست کے بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ تلنگانہ میں اقتدار کے خواب کی تکمیل ہوسکے۔

حیدرآباد: مولانا حامدمحمدخان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے ریاست کی پرامن فضاء کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن اور بھائی چارگی کا ماحول نہ صرف پرامن وپرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے بھی لازم ہے۔

بھگوا پارٹی کے رکن اسمبلی اپنے زباں وبیاں سے ریاست کے بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ تلنگانہ میں اقتدار کے خواب کی تکمیل ہوسکے۔

مولانا حامدمحمدخان نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس طرح کی تمام کوششوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ محض گرفتارکرنے پر ہی اکتفا نہ کرے بلکہ ایسے مذموم شخص کوشہر بدر کیا جائے تاکہ ریاست میں امن وآشتی کاماحول برقرار رہے۔

امیرحلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے امن پسند عوام خصوصاً ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی اشتعال انگریزی سے پرہیز کریں۔