تعلیم و روزگار
انٹرسال اول میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہفتہ کے روزرواں تعلیمی سال کے دوران انٹرسال اول میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 25 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہفتہ کے روزرواں تعلیمی سال کے دوران انٹرسال اول میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 25 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
سرکاری‘خانگی‘امدادی‘خانگی غیر امدادی‘ امدادباہمی‘ٹی ایس ریسیڈنشیل‘ سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل‘ ٹرائبل ویلفیر ریسیڈنشیل‘ ماڈل اسکولس‘ کے جی بی ویز‘
ٹی ایم آر جے سی‘ بی سی ویلفیر‘اینسنٹیوجونیئر کالجس اور کمپوزٹ ڈگری کالجس کے پرنسپلس کو جہاں دوسالہ انٹر میڈیٹ تعلیم کانظم ہے۔
ہدایت دی جاتی ہے کہ توسیع شدہ تاریخ (25 جولائی) تک انٹر سال اول میں طلبہ کوداخلہ دیں۔
طلبہ اور ان کے سرپرستوں کومطلع کیاجاتاہے کہ وہ صرف مسلمہ جونیئر کالجوں میں ہی داخلہ لیں۔