تعلیم و روزگارتلنگانہ
انٹرسپلیمنٹری امتحانات کا نظرثانی ٹائم ٹیبل جاری
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہفتہ کے روز انٹرپبلک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا نظرثانی ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ہفتہ کے روز انٹرپبلک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا نظرثانی ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔
سپلیمنٹری امتحانات 24 مئی سے 3 جون منعقد شدنی ہیں۔ سال اول کے امتحانات 9بجے صبح سے 12بجے دن اور سال دوم کے اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحانات 2:30 بجے دوپہر سے 5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔
یہ تفصیلات انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورسس کے امتحانات پربھی لاگو ہوں گی۔ نظرثانی ٹائم ٹیبل کے لئے بورڈ کے ویب سائٹ http://tsbie.cgg.gov.inپر کلک کیاجاسکتاہے۔