دہلی

انڈیا اتحاد کا اکتوبر کے اوائل بھوپال میں پہلا مشترکہ جلسہ عام

اپوزیشن انڈیا بلاک کی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس نئی دہلی میں چہارشنبہ کے دن این سی پی سربراہ شردپوار کے بنگلہ میں منعقد ہوا۔ 14 رکنی کمیٹی کے 11 قائدین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

نئی دہلی: اپوزیشن انڈیا بلاک کی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس نئی دہلی میں چہارشنبہ کے دن این سی پی سربراہ شردپوار کے بنگلہ میں منعقد ہوا۔ 14 رکنی کمیٹی کے 11 قائدین نے میٹنگ میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

یہ اجلاس سناتن دھرم کے تعلق سے ڈی ایم کے قائد اُدئے ندھی اسٹالن کے ریمارکس پر تنازعہ کے سایہ میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں موجود قائدین میں شردپوار‘ کے سی وینوگوپال(کانگریس)‘ ڈی راجہ (سی پی آئی)‘ جاوید علی خان (ایس پی)‘ ٹی آر بالو (ڈی ایم کے)‘ تیجسوی یادو(آر جے ڈی)‘ راگھو چڈھا (اے اے پی)‘ سنجے جھا (جے ڈی یو)‘ عمر عبداللہ(این سی)‘ محبوبہ مفتی(پی ڈی پی) اور سنجے راوت (شیوسینا یو بی ٹی) شامل ہیں۔

3 ارکان بشمول ابھیشیک بنرجی(ٹی ایم سی) مختلف وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کرسکے۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نشستوں کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے۔

طئے پایا کہ اتحاد میں شامل جماعتیں‘ ملک کے مختلف حصوں میں مشترکہ جلسہ عام منعقد کریں گی۔ اتحاد کا پہلا جلسہ ئ عام اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں بھوپال میں ہوگا۔

a3w
a3w