سوشیل میڈیاشمالی بھارت

اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل

مرکز نے جمعہ کے روز مہاراشٹرا کے مرٹھوارہ ریجن کے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق اب اورنگ آباد کو ”چھتر پتی سمبھاجی نگر“ کے نام سے جانا جائے گا اور عثمان آباد کو ”دھارا شیو“ کہا جائے گا۔

ممبئی: مرکز نے جمعہ کے روز مہاراشٹرا کے مرٹھوارہ ریجن کے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس کے مطابق اب اورنگ آباد کو ”چھتر پتی سمبھاجی نگر“ کے نام سے جانا جائے گا اور عثمان آباد کو ”دھارا شیو“ کہا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اورنگ آباد میں قرآن فہمی پروگرام کے تحت ’’تدریس مع اسلامی نکات‘‘ سمینار
اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کی تبدیلی کے خلاف عرضیاں ہائی کورٹ میں خارج
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
گانجہ کی غیرقانونی منتقلی، 5 ملزمین گرفتار
اورنگ آباد میں بی آر ایس کا جلسہ عام

حکومت ِ مہاراشٹرا نے 20 اکتوبر 2022ء کو مرکز کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا اور ناموں کی تبدیلی چاہی تھی، جنہیں ریاستی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

عثمان آباد کو اس کے قدیم نام ”دھارا شیو“ سے موسوم کیا گیا ہے جبکہ اورنگ آباد کو مراٹھا جنگجو بادشاہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کے لڑکے اور جانشین چھترپتی سمبھا جی مہاراج کا نام دیا گیا ہے جنہوں نے اپنے والد کی موت کے بعد 8 سال تک 1681ء تا 1689ء حکومت کی تھی۔ مارچ 1689ء میں 31 سال کی عمر میں وہ چل بسے تھے۔

مرکز کے مکتوب کے فوری بعد ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر پھڈنویس نے اسے ممکن بنانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اظہارِ ممنونیت کیا۔