شمالی بھارت

سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود صدیق کپن کی رہائی نہیں

لکھنو کی عدالت نے صدیق کپن کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ وہ اکتوبر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے۔ اسے ہاتھرس(یوپی) جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جہاں ایک دلت عورت کا عصمت ریزی کے بعد قتل ہوا تھا۔

لکھنو: کیرالا کے صحافی صدیق کپن کو جسے سپریم کورٹ سے حال میں ضمانت ملی‘ بدستور لکھنو کی جیل میں بند رہنا ہوگا کیونکہ اس کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کا ایک کیس ابھی بھی زیرالتوا ہے۔ محکمہ جیل کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

پیر کے دن لکھنو کی عدالت نے صدیق کپن کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ وہ اکتوبر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے۔ اسے ہاتھرس(یوپی) جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جہاں ایک دلت عورت کا عصمت ریزی کے بعد قتل ہوا تھا۔