تعلیم و روزگار

اوپن یونیورسٹی میں 8 دسمبر کو بی ایڈ میں برسرموقع داخلے

خواہش مند امیدوار جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرایا ہے یا رجسٹریشن نہ کرانے والے امیدوار بھی برسر موقع داخلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: ڈاکٹربی آرامبیڈکراوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2021-22 کے بی ایڈاسپیشل ایجوکیشن میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے کیلئے 8 دسمبر کو 10 بجے دن برسرموقع داخلے یا اسپاٹ ایڈمیشن دینے کا فیصلہ کیاہے۔

یہ اسپاٹ ایڈمیشن اکیڈیمک بلاک یونیورسٹی کیمپس حیدرآبادمیں ہوں گے۔

خواہش مند امیدوار جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرایا ہے یا رجسٹریشن نہ کرانے والے امیدوار بھی برسر موقع داخلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔

امیدواروں کواصلی اسناد‘ان کی نقولات کا ایک سیٹ اور دوعددپاسپورٹ سائزفوٹوز ساتھ رکھنا ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے www.braou.ac.in پرکلک کرسکتے ہیں۔