کھیل

اُدھر باپ نے آخری سانس لی، اِدھر بیٹی نے ورلڈ کپ جیتا

ٹیم نے بھی اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر خوب جشن منایا لیکن یہ جشن ٹیم کیلئے خاص طورپر ٹیم کو تاریخی جیت دلانے والی کپتان کیلئے کچھ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکا کیونکہ میاچ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے۔

میڈرڈ: اسپین نے گذشتہ روز انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنس فٹبال ورلڈکپ جیتا۔ اسپین کو یہ تاریخی جیت دلانے میں اس کی کپتان اولگا کارمونا کا اہم رول رہا جنہوں نے میاچ کا واحد گول کیا۔

متعلقہ خبریں
دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات بھی شدید گرمی کی زد میں آگئے

اس جیت کے ساتھ ہی پورے اسپین میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا اور ہر طرف قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھنے کو مل رہی تھیں۔

اس دوران ٹیم نے بھی اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر خوب جشن منایا لیکن یہ جشن ٹیم کیلئے خاص طورپر ٹیم کو تاریخی جیت دلانے والی کپتان کیلئے کچھ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکا کیونکہ میاچ کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے۔

ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے پیر کے روز کہاکہ کارمونا کے والد بیمار تھے جن کا انتقال ہوگیا جبکہ ان کی والدہ اور دیگر رشتہ دار فائنل دیکھنے آسٹریلیا گئے ہوئے تھے۔ مقامی حکومت نے موت کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔

کارمونا کے خاندان نے افسوسناک خبر کو بیٹی تک پہنچانے کیلئے ایوارڈ تقریب کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔ تقریب کے اختتام کے بعد جب بیٹی کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع ملی تو وہ پوری طرح ٹوٹ گئیں۔ کارمونا نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر لکھاکہ میں جانتی تھی کہ آپ نے مجھے کچھ خاص حاصل کرنے کی طاقت دی ہے میں جانتی تھی کہ آپ آج رات مجھے دیکھ رہے ہیں اور آپ کو مجھ پر فخر ہوگا۔

آپ کی روح کو سکون ملے بابا۔ اطلاعات کے مطابق کارمونا کے والد کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ فائنل سیٹی بجنے کے بعد ہسپانوی کھلاڑیوں نے میدان میں جشن منانا شروع کردیا۔ اس کے بعد کارمونا نے بھی عام انداز میں ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور اس وقت تک انہیں اپنے والد کی موت کا علم نہیں تھا۔

ہسپانوی فٹبال فیڈریشن نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں اولگا۔ آپ اسپینش فٹبال کی تاریخ کا حصہ ہیں۔ کارمونا کے 29 ویں منٹ کے گول کی مدد سے اسپین نے سڈنی میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کارمونا ریال میڈرڈ کیلئے کلب فٹبال کھیلتی ہیں۔ وہ لیفٹ بیک پوزیشن پر کھیلتی ہیں۔

a3w
a3w